پاکستان میں سافٹ بال کا مستقبل تابناک ہے، داتو بینگ چولو

82

 

کراچی(سید وزیر علی قادری)ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) نے کہا ہے کہ سافٹ بال ایشیاء کا خواب ہے کہ پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں سافٹ بال کاکھیل ترقی کی منازل طے کرے اپنے ہرممبر کو متحرک اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ اس خطے کی ٹیموں کاشمار دنیا کی بہترین سافٹ بال ٹیموں میں سے ہو ان خیالات کا اظہارانہوںنے کراچی جمخانہ میں ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن (WBSC)کے زیراہتمام سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف،جاپان کے قونصل جنرل توشہیکازو ایسومورا(Toshikazu Isomura)، ملائشیاء کے قونصل جنرل خیرلنازران عبدالرحمان (Khairul Nazran Abdul Rehman)ہاکی اولمپئین اصلاح الدین ہینکوک (Hankook)کے سی ای او عمر سعید،سافٹ بال فیڈریشن کے صدر حیدرلہڑی سیکریٹری جنرل آصف عظیم ،ڈائریکٹر کوچنگ کلینک محمد ذیشان مرچنٹ اور کھیلوں سے وابستہ دیگرنمایاں شخصیات بھی موجود تھیں داتو بینگ چولو کاکہنا تھا کہ سافٹ بال ایشیاکوچنگ کلینک میںشریک کوچز کیلئے یہ کلینک ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جہاں اس کھیل سے وابستہ کوچز کو سافٹ بال کی جدید تیکنیک اور قواعد و ضوابط سے آگاہی حاصل ہوئی ہے وہیں انہیں اپنی صلاحیتوں میں اضافے ، کوچنگ کے معیارکوبہتربنانے اور اپنے اداروں اور ایسوسی ا یشنز کے کھلاڑیوںکو ٹریننگ دینے میں بہت مدد ملے گی مجھے یقین ہے کہ شرکاء اس کوچنگ کلینک سے بہت کچھ نیا سیکھا ہوگا کوچنگ کلینک میں خواتین کی دلچسپی دیکھ کرمجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پراپنااور ملک کا نام روشن کررہے ہیں داتو بینگ چولو نے مزید کہا کہ پاکستانی محبتیں بانٹنے والی قوم ہے پاکستان میں ملنے والا پیار ہمیشہ یاد رکھوں گی اور آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ بہت جلد دوبارہ پاکستان کادورہ کروں گی صرف میڈل جیتنا ہی کھیل نہیں ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے خصوصا سوسائٹی اور کمیونٹی کو یکجاہ رکھنا اصل بات ہے پاکستان میں سافٹ بال کاانٹرنیشنل کوچنگ کلینک پہلا قدم ہے مستقبل میں مزید کورسز کاپاکستان میں انعقاد کیا جائے گا سافٹ بال میں انڈر 12 اور انڈر 14 کے ایج گروپ کومتعارف کرایا ہے کوچنگ کلینک کاکامیاب انعقاد پر میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی پوری ٹیم کواپنی جانب سے مبارکبا د پیش کرتی ہوں خصوصا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ڈائریکٹر کلینک ذیشان مرچنٹ کی محنت اور کاوشیں لائق تحسین ہیں میں سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کے انسٹرکٹرز مائیکل ایلن رینی ، حنیفہ محمدحامد اور نورحاجر کابھی شکریہ ادا کرتی ہوں اس موقع پر داتولوبینگ چو نے کوچنگ کلینک کے شرکاء میںWBSC کیجانب سے اسناد تقسیم کیں جبکہ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی ایمبیسڈر فریال گوہر اور چیئرپرسن تہمینہ آصف نے WBSC کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو کو سونیئر پیش کیا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کوچنگ کلینک کے انسٹرکٹرزمائیکل ایلن رینی ، حنیفہ محمدحامد اور نورحاجرکو تحائف پیش کئے جبکہ کوچنگ کلینک کے کامیاب انعقاد پر داتوبینگ چولونے فیڈریشن کی جانب سے محمدذیشان مرچنٹ کوگولڈ میڈل دیا۔