کلمہ طیبہ کی سربلندی کیلئے جماعت اسلامی روز اول سے سرگرداں ہے،اقبال خان

102

اٹک (وقائع نگار خصوصی) کلمہ طیبہ کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی اپنے قیام کے اوّل روز سے سر گرداں ہے ،اقتدار اور قانون سازی کا حق اللہ کی ذات کو حاصل ہے ،طاغوت کی غلامی کسی صورت قبول نہیں، مدینہ کی اسلامی ریاست کے بعد پاکستان وہ پہلی ریاست سے جو نظریہ پاکستان کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آج بھی ہمارے تمام مسائل کا حل دین اسلام کے عملی نفاذ میں ہے بھارت کشمیر میں تاریخ انسانیت کا بدترین ظلم روا رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کاا ظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان نے اٹک میں جماعت اسلامی کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و سابق چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ،ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال ،مولانا نعیم اللہ اور قاری گل محمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر زون پی پی ون خالد محمود ،امیر شہرمحمد اقبال ملک ،شہاب رفیق ملک ،میاں محمد جنید اور قاری حماد حسین بھی موجود تھے۔ اقبال خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ کی سربلندی اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒنے 26اگست 1941ء کو برصغیر پاک و ہند سے 75افراد کی موجودگی میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی آج اس کے اثرات پوری دنیا میں موجودہیں باالخصوص وطن عزیز پاکستان ، بھارت ،بنگلادیش،سری لنکا ،مقبوضہ کشمیر اور آزاد جموںکشمیر میں یہ تناور دخت بن چکی ہے دنیا میں اللہ کا دین اسلام غالب ہو کر رہے گا مسلمانو ں کو چاہیے کہ وہ دو عملی اور منافقت کو ترک کر دیں اقتدار اللہ کے بندوں کے حوالے کریں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان میں عملاً اسلامی نظام نافذ کریں نام سے نہیں عملاً پاکستان کو مدینہ کی اسلامی ریاست بنائیں کشمیر اس وقت انتہائی اہم ایشو ہے مودی کی طرف سے 370کا خاتمہ اس کے انتخابی منشور کا حصہ تھا لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ پاکستانیوں کا طرز عمل کیا انڈیا کلچر، فلمیں، ڈرامے اور گانے ٹھٹائی کے ساتھ سنے جارہے ہیں اس کا بائیکاٹ کرنا ہو گا سب سے بڑا ظلم کشمیریوں پر انڈین فوج ڈھا رہی ہے پاکستان میں آئین کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ بند کی جائے عیاشیوں کا خاتمہ کر کے سادگی اختیار کی جائے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے آئین کو تحفظ دیا جائے فوج اپنا آئینی کردار ادا کرے۔