کشمیرقرارداد مذمت سے نہیں ہندوئوں کی مرمت سے آزاد ہوگا

38

مظفرآباد،چکوٹھی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کشمیرقرارداد مذمت سے نہیں ہندووں کی مرمت سے آزاد ہوگا،عمران خان کے کشمیرکی آزادی کے لیے اقدامات ناکافی ہیں،محض جمعہ کو آدھ گھنٹہ احتجاج کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،کشمیرکی آزادی کا روڈ میٹ دیاجائے ،عمران خان کے لیے اگر کوئی مجبوری ہے تو کشمیریوں کی پائوں کی زنجیر یں کھولی جائیں،کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،کشمیری عوام پاک فوج کے منتظر ہیں،15لاکھ ہندوستان فوجیوںکو قید کرنے کا موقع ہے اور بنگلا دیش کا قرض چکانے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا،پوری قوم تیار ہے اور سوا کروڑ کشمیریوں کے بنیا دحق کا مسئلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے یہ خطہ جہاد سے آزاد کروایا تھا اور بقیہ کشمیرکی آزادی کا راستہ بھی جہاد ہے، سیاسی اور سفارتی محاذ کی اپنی جگہ اہمیت ہے مگر بھارت لاتوں کا بھوت ہے وہ باتوں سے نہیں مانے گا،جو زبان بھارت سمجھتا ہے اسی میں بات کرنی ہوگی،اس وقت ایک کروڑ کشمیری قید خانے میں ہے اور دنیا خاموش ہے بڑے المیے کے رونما ہونے کی منتظر ہے،مودی کشمیریوں کی نسل کشی رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان محض جمعہ کا آدھے گھنٹہ احتجاج کی کال دے رہے ہیں یہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،کشمیری پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیرکے بغیر پاکستان سلامت نہیںرہ سکتا،پاکستان کی حکومت کو اس کا ادراک ہونا چاہیے،کشمیری تکمیل پاکستان اور تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال ہے،ادویات ،دودھ اور غذاختم ہوچکے ہیں،قابض بھارتی افواج کشمیریوں کو تڑپا تڑپا کر مارنا چاہتی ہے۔