ٹیکس نہ دینے پر ڈی ایچ اے ارکان کوانتباہی نوٹس

64

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے 30 ستمبر تک ٹیکسز ادا نہ کرنے والے اپنے رہائشی کرایہ دار ارکان پر پابندی عائد کی ہے کہ اگر 30 ستمبر تک ٹیکسز اد نہیں کیے تو نہ صرف ان کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی بلکہ کرایہ داری کے حقوق بھی ختم کردیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ڈی ایچ اے نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس میں واصح کیا گیا ہے کہ اگر ممبران نے ٹیکس اد نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کے لیے تمام تفصیلات اتھارٹی کے ڈبلیو اینڈ آر سیل کو ارسال کردی جائیںگی جو مزید کارروائی عمل میں لائے گا ۔