حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

44

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیرکے بھائیوںکو کرفیو سے آزاد ی دلوانے کے لیے راست اقدامات کرے،محض یکجہتی او رہڑتال سے کشمیرآزاد نہیں ہوگا،آزادی کیلیے بڑے فیصلے کرنے ہوںگے، حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے،فوج آگے بڑے پوری قوم ساتھ ہے سب سے پہلے گولی ہم کھائیںگے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مقبوضہ کشمیرکے اندر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ مسلمانوں کو بے بس کردیاگیاہے مسلسل کرفیو اور 15لاکھ فوج ظلم کی انتہاکررہی ہے،ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہاہے خواتین کی بے حرمتی جاری ہے ہم کب بیدار ہوںگے اور بڑا فیصلہ کریںگے،یہ وقت ہے پوری دنیا کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان اور آزاد کشمیرحکومت جرأت مندی کا مظاہرہ کرے،قوم ساتھ ہے،مودی نے ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ ہر کشمیری مجاہد بن کر اپنا کردارادا کرے۔