رائس پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے،علی احمد گورایہ

58

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )کسان بورڈ کے ڈویژنل صدرعلی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ رائس پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے،شوگر ملوں کی طر ف اربوں روپے کے بقایا جات فوری دلوائے جائیں،حکومت کی زرعی پالیسی ناکام ہو چکی ہے کھاد،بجلی،تیل کی بڑھتی قیمتیں زرعی معیشت کیلیے تباہ کن ہیں۔ حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمدکروائے۔علی احمد گواریہ نے کہا کشمیر ہمارے ملک کی شہ رگ ہے اور ہماری ملکی معیشت میں کشمیر سے نکلنے والے دریاوں کا پانی کلیدی روگ ادا کرتا ہے۔کسان بورڈ کشمیر کی حفاظت اپنے خون سے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی زرعی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ہم نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو زبردست احجاج کریںگے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات درج ذیل ہیں ۔ کسان بورڈ کے صدر نے کہا کہ حکومت (وفاقی اور صوبائی) کسانوں کو موجود بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر درج ذیل اقدامات کرے۔ شوگر ملز کی طرف گنے کے اربوں کے واجبات دلوائیں جائیں،حکومت گنے کی قیمت فروخت کا اعلان کرے اور نئی قیمت 250روپے فی من ہونی چاہیے،کنو کا ریٹ کم از کم ایک ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے، اجناس کی امدادی قیمتوں کا اعلان فصل کی بوائی کے وقت کیا جائے،زرعی مقاصد کیلیے بجلی پر سبسڈی دی جائے اورمناسب فلیٹ ریٹ مقرر کرے،شوگر مل میں گنا وصول ہونے کے ایک ہفتے کے اندر اندر اس گنے کی قیمت کسانوں کو ادا کرنا ضروری قراد دیا جائے اور سی پی آر کو چیک کادجہ دیا جائے ،کسانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں، سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکرسابقہ قرضے معاف اور آئندہ بلا سود قرضے دیے جائیں۔ا نہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دی کہ اگرکسانوں کے مطالبات نہ مانے گئے تو کسان احتجاج پر مجبور ہوں گے۔