یتیم بچے قوم کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں،طارق نواز جنجوعہ

32

راولپنڈی(وقائع گار خصوصی)یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے تقاریر اور اسٹیج سرگرمیاں پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سفیراور مایہ ناز ڈپلومیٹ طارق نواز جنجوعہ تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق جنجوعہ نے کہا کہ یتیم بچے قوم کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور الخدمت فائونڈیشن اس سرمایہ کی تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کو تحریک پاکستان کے پس منظر، آزادی کی نعمت اورقومی ذمے داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری قومی ذمے داری ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے بچوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ42 لاکھ بچے یتیم ہیں جو حکومتی توجہ اور خصوصی شفقت کے مستحق ہیں۔ تقریب میںاکرم اعوان سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد، عالم دین نور الرحمن ، تحسین خال سی ای او Viro Con اور 300 سو سے زائد آرفن بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔