مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں اسرائیلیوں نے ڈیرے ڈال لیے

77

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ وادی میں ہزاروں اسرائیلی ایجنٹوں نے ڈیرے ڈال لیے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کی کثیر تعداد اب لیہہ کے سڑکوں سے لے کر ہوٹلوں تک اور ریسٹورانٹوں سے بودھ راہبوں
کی خانقاہوں تک ہر جگہ موجود ہیں۔لیہہ کے بازاروں اور عام مقامات پر جگہ جگہ لداخی اور اسرائیلی زبانیں سنی جا رہی ہیں۔اکثر دکانوں کو بھی اسرائیلی سیاحوں اور گاہکوں کے مزاج کے مطابق ضروریات کے سازو سامان سے آراستہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلیوں کی آمد