مظفرآباد (آن لائن) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اورحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران سید صلاح الدین نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے خاص طور پر5اگست کے بھارتی اقدام کے بعد کی صورتحال پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو انتہائی ضروری فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے یا پاکستان لائن آف کنٹرول کے اس پار اپنی فوج کو بھیجے۔ خیال رہے کہ
بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈان اور کرفیو ہے جبکہ وہاں مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔
حزب المجاہدین