جے آئی یوتھ محب وطن نوجوانوں پرمشتمل پلیٹ فارم ہے

96

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ پی پی 115کے رزونل ذمے داران کا اجلاس مدینہ ٹائون میں ہوا۔اجلاس میںسینئرنائب صدر پنجاب رانا عدنان خان ، ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشد محمود،نائب صدرمحمدآصف عطا،جماعت اسلامی پی پی 115کے زونل امیر میاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں جے آئی یوتھ نے یوسی کی سطح پر نوجوانوںکو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پرمتحد کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیااورزونل ذمے دارن کو اہداف تقسیم کیے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہاکہ پاکستان کے محب وطن نوجوانوں پرمشتمل پلیٹ فارم ہے جوجماعت اسلامی کاہراوّل دستہ ہے،وطن عزیزکے نوجوانوںکی مثبت سرگرمیوںکوسپورٹ کیا جاتا ہے اورنوجوانوںکے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔راناعدنان نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، جے آئی یوتھ ایک نظریاتی نواجوانوں کا قافلہ ہے جس سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، یوتھ کے نوجوانوں کو پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری، فلاحی و اسلامی ریاست کے قیام کیلیے تحریک اسلامی کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا، نوجوان دربدر گھومتے پھررہے ہیں جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ نے کہاکہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلیے بڑے پیمانے پر اسپورٹس کی سرگرمیاں کی جائیں گی جس میں کرکٹ، فٹ بال اور کبڈی کبڈی شامل ہیں ۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے مودی حکومت کی کشمیریوںپرظلم ستم کی شدیدمذمت کی گئی اور عہدکیاگیاکہ جے آئی یوتھ کے نوجوان اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورکسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینے کیلیے ہمہ وقت تیارہیں۔