فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت معذور افراد وہیل چیئرز کی تقسیم

67

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام معذورافراد میںفری وہیل چیئرتقسیم کرنے کی تقاریب ضلعی ہیڈکواٹرالخدمت فائونڈیشن اکبرآباد موڑ اورگلستان کالونی میںہوئی جہاں معذورافراد میں فری وہیل چیئرتقسیم کی گئیں،تقاریب میں الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں، سابق چیئرمین میاں طاہر ایوب، افتخار علی،رائومحمدسرور ، ساجدکمبوہ اورمعذورافراد کے لواحقین موجود تھے۔اس موقع پرمعذورافرادکی صحت یابی کے لیے دعاکی گی ۔ جنرل سیکرٹری غلام عباس نے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئر فراہم کرنے کا مقصد معذور افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے کے وہیل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں جس سے اُن کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اِسی ضرورت کے پیش نظر ملک بھر میں مستحق معذور خواتین و حضرات میں وہیل چیئرز تقسیم کرتی ہے اور اب تک ہزاروں مستحق معذور افراد کو وہیل چیئرکی سہولت باہم پہنچائی جا چکی ہے۔ معذور افراد میں وہیل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد میں معذوری کا احساس کم ہو گا اوراُن کی محتاجی میں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی طویل مدت سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی اپنے اس مشن کو جاری رکھے گی۔حقوق اللہ اور حقوق العباد ہی ہماری تحریک کا مشن ہے۔ پورے ملک میں لاکھوں افراد الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ملک بھرمیں ہزاروں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہاہے۔فیصل آباد سینکڑوں یتیم بچوں کو ماہانہ 3500 روپے فی کس کے حساب سے وظیفے دیے جا رہے ہیں جبکہ سیکڑوں بیوگان کو مفت راشن مہیا کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا رنگ و نسل خدمت خلق کا کام سرانجام دے رہی ہے۔