مظفر آباد /تھوراڑ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی کی فاشسٹ پالیسیاں خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، آر ایس ایس کے غنڈوں اور 8لاکھ قابض افواج کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کی کھولی چھٹی دے دی گئی ہے ، عالمی برادری تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق ہتھیار رکھے تھے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق نہیں دلوائے گی تو لاکھوں کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کیا ہے ۔یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک شرکاسے خطا ب کرتے ہوئے کیاڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے آگے بڑے یا کشمیریوں کی بیڑیاں کھولے تا کہ ہم مودی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرسکیں ،مقبوضہ کشمیر 8لاکھ بھارتی افواج کا قبرستان بنے گا ،34دنوں سے مقبوضہ کشمیر کے 80لاکھ مرد، خواتین ،بزرگ اور بچے شدید ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں ،مردوں کو گھروں میں دفنا یا جارہا ہے بچے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ،زندہ کھالیں کھنچوانے والے شہدا کے ورثا ء عنقریب مشاورت سے منحوس خونی لکیر توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،عالمی برادری تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق ہتھیار رکھے تھے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق نہیں دلوائے گی تو لاکھوں کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے ،نریندر مودی کی دہشت گردانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث پورا جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر ہے اور پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے مودی نے ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر برہمن سامراج کو عروج دینے کے لیے انسانیت کا قتل عام شروع کررکھا ہے اس پالیسی کی وجہ سے خود بھارت کے اندر درجنوں آزادی کی تحریکیں سر اٹھا رہی ہیں مودی بھارت کی بربادی کا سبب بنے گا ۔ کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہدا پیش کیے ہیں وہ ہزاروں سال تک اپنی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے نریندرمودی کا خوف بتا رہا ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے ۔دوسری جانب عبدالرشید ترابی سے نیو یارک ٹائمز جنوبی ایشیا کی بیوروچیف ماریہ ابی حبیبی نے ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت نے تمام معاہدوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو بھارتی یونین میں ضم کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے ، مودی کی فاشسٹ پالیسیاں خطہ کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں کشمیر ی مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتے ہیں پہلے بھارتی مظالم کی وجہ سے ہتھیار اٹھا نے پر مجبورہوئے اب نئے بھارتی اقدامات نو جوانوں کو عسکریت کی طرف دھکیل رہے ہیں عوام کی طرف سے اعلان جہادکے لیے حکو مت پر دباؤ بڑھ رہاہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ مسئلہ کے پر امن حل کو یقینی بنائیں آزاد خطہ میں لو گ قیادت سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیںاسی لیے تمام جماعتو ں نے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دنیا کے امن کو کسی ناخوشگوار حادثہ وصورت حال سے بچانے کے لیے بھارتی مظالم سے باز رکھا جائے حالیہ اقدامات واپس لیے جائیں کرفیو ختم کر تے ہوئے تمام گرفتار شدگا ن رہا کیے جائیں اور حق خودارادیت یقینی بنایا جائے اورکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تمام محاذوں پرحمایت کی جائے کشمیری ہرحال میں جدوجہد جاری رکھیں گے نیو یارک ٹائمز اوردنیا بھر کے آزادمیڈیا اداروں اورافراد جنہو ں نے کشمیر یو ں کے حق میں آوازبلند کی ان کا شکریہ اداکیا۔
جماعت اسلامی کشمیر