جماعت اسلامی کا ضلعی اجتماع ارکان 13اکتوبرکوطلب کرلیا ،امجدشاہ

44

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ نے کہاہے کہ امیرضلع راجہ محمدجواد نے 22ستمبرکو ضلعی مجلس شوریٰ کااجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم امورزیرغورآئیں گے۔اپنے بیان میں ضلعی سیکرٹری نے بتایا کہ ضلع بھرکے ارکان وامیدواران کااہم اجتماع 13اکتوبرکوہوگا جس میں امیرجماعت سینیٹرسراج الحق ودیگرمرکزی ،صوبائی وضلعی ذمہ داران شریک ہوں گے۔