اسلام آبادکے مکین پانی مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں، اسرارا لحق مشوانی

46

اسلام آباد ( نامہ نگار) فیڈریشن آف رئیلٹر پاکستان کے مرکزی کو آرڈینیٹر اسرارا لحق مشوانی کہا ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے، سیکٹر آئی ٹین ، جی نائن اور جی ٹین میں شہر یوں کو پانی کی بد تر ین قلت کا سامنا ہے شہری ٹینکر اور بورنگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر 2کروڑ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سملی ڈیم سے پانی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ،ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے ۔