عثمان اجمیری نے صحافت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اسد علی قریشی

40

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی،معتمدصوبہ عمیر شمس، سیکرٹری اطلاعات ایازعلی عمرانی،ساحرعلی سہریانی سمیت دیگر رہنماوں اور ارکین شوریٰ نے روزنامہ نوائے وقت سے وابستہ سنیئرصحافی عثمان اجمیری کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ حق وصداقت کی بات کہی۔ صحافت کے شعبے میں انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اپنے قلم کے ذریعے بلاتفریق اپنے فرائض سرانجام دیے۔انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔جمعیت کے رہنماوں نے عثمان اجمیری کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔