سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا جس سے آپ کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں جو اسکرول کرنے پراسٹیٹس کے سیکشن میں نظر نہیں آئے گا۔ جو پہلے اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا۔
صارفین واٹس ایپ کے اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ’اے پی کے مرر‘ سے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کریں گے اس فیچر کو واٹس ایپ میں فعال کرتے ہی تمام بند کیے جانے والے اسٹیٹس، اسٹیٹس سیکشن سے مکمل طور پر خود بخود غائب ہو جائیں گے۔
مکمل طور پر بند کئے گئے اسٹیٹس کو دوبارہ دیکھنے کے لیئےصارف تین نقطے والے مینیو کے آپشن میں جا کر اس شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کر سکتے ہیں جسے وہ دیکھنا نہیں چاہتے، وہیں اسکرین پر ایک ایرو ( تیر) موجود ہو گا جس کو دبانے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جانے والا اسٹیٹس واپس نظر آ جائے گا۔