بھارت کشمیرمیں جنگ ہار چکاہے،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

44

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت کشمیرمیں جنگ ہار چکاہے،پاک فوج کے ایک دھکے کی ضرورت ہے، 27 ستمبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظفرآباد میں فقیدالمثال جلسہ ہوگا،سراج الحق کی آ مد پر اور کرفیو زدہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآباد انسانی سروں سے بھر جائے گا،اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی لونڈھی بن چکی ہے اس سے الگ ہوکر تمام اسلامی ممالک اور مظلوم اقوام اپنی اقوام متحدہ تشکیل دیں،ان خیالات کااظہار انہوںنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ مظفرآباد کے بچے بوڑھے جوان اور خواتین کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نکلیں گے، 46 روز سے مسلسل کرفیو نے 80لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیاہے ،ان کی زندگیوں کو بچانے کے لیے نکلنا ہوگا،حکومت پاکستان کردارا دا کرے پاک فوج آگے بڑے ،اگر یہ نہیں ہوتا تو آزاد کشمیرکی حکومت جو اس وقت پورے کشمیرکی نمائندہ حکومت ہے وہ از خود جہاد کا اعلا ن کردے ،اس وقت پوری قوم جہا د کے لیے تیار ہے بس اعلان کی ضرورت ہے۔