جماعت اسلامی22 ستمبر کے ٹیک ٹاک شو کی اجازت نہیں دیگی

54

پشاور(وقائع نگارخصوصی) حکومتی سرپرستی میں ٹیک ٹاک فحاشی وعریانی کو فروغ دیگا ۔ جماعت اسلامی یوتھ کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی۔ ایک طرف اہل پشاور ڈینگی وبااور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے ۔ تودوسری طرف حکومتی سرپرستی میں 22ستمبر کو ٹائون ویڈنگ ہال میں فحاشی کا پروگرام منعقد کرکے عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نورغلام آفریدی نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جوہرحسین ، نثار علی ، حاجی عابد، محمدزمین ، کلیم اللہ ، شیرشاہ باچا اور عبدالرحیم و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نورغلام آفریدی نے کہاکہ پی ٹی آئی ڈی چوک میں بھی دھرنے کے نام پر چارماہ تک مخلوط احتجاج کیا اور وہاں سے ہی فحاشی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ کسی بھی صورت میں 22ستمبر کو ٹائون ویڈنگ ہال میں مخلوط ٹیک ٹاک شو کی اجازت نہیں دیگی۔ انتظامیہ فوری طورپر این او سی کو منسوخ کریں بصورت دیگر بے زوباز روکیں گے ۔ حالات کی خرابی کی تمام تر ذمے داری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائدہوگی۔