بچوں کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے، سید غلام رسول شاہ

55

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈی ای او لٹریسی صدف اکبر میمن کی سربراہی میں انٹرنیشل لیٹریسی ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر اسکولز ہائی وسیکنڈری سید غلام رسول شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تعلیمی افسران میڈم کنز بانو درس، میڈم نیلو فر بھٹو، مس قرۃ العین میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید رضا تقوی، محمد یامین شیخ اور عبدالستار جانوری ودیگر نے کہا کہ بچوں کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے، بعد ازاں انہیں نکھارنے کے لیے گورنمنٹ کی جانب سے قابل محنتی اساتذہ کے سپرد کیا جاتا ہے اور انہیں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہے، ایک لڑکی کی تعلیم ایک مکل گھرانے کو پڑھا لکھا بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو بھاری فیسوں والے اسکولوں سے نکال کر معیاری گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرائیں۔