ڈاکٹر کی غفلت، غلط تشخیص اور علاج کا نوٹس لے کر انصاف دلایا جائے، مسمات حاکم زرداری

43

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ بڈھو پالاری حیدر آباد کی رہائشی مسمات حاکم زرداری نے اپنے والدین اور معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں ڈاکٹر کی جانب سے غلط علاج کرنے کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کی غفلت اور غلط تشخیص اور علاج کا نوٹس لے کر ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیاجائے۔ حاکم زادی نے الزام لگایا کہ کچھ روز قبل میں اپنے علاج کے لیے ڈاکٹر نور نبی عباسی جس کا سندھ پالاری ہوٹل کے برابر میں اسپتال ہے۔ ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد کہاکہ مجھے ہلکا بخار ہے اور انجکشن لگوانے کا کہا جو کہ وہاں موجود ڈسپنر نے لگایا، جس سے مجھے ری ایکشن ہوگیا اب مجھے شبہ ہے کہ مذکورہ انجیکشن سے مجھے کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے جبکہ ڈاکٹر نے بجائے میرا مکمل علاج کرنے کے مجھے دھکے دے کر اسپتال سے نکال دیا۔ انہوں نے وزیر صحت، سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔