کوئٹہ: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

69

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے خوشنخیر کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار سمیع اللہ کو قتل کر لیا۔ واقعے کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔