ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کے لئے سفارتی خدمات پرلا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

306

گھانا کی حکومت نے پاکستان میں گھانا اعزاز ی قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو 24سالہ طویل سفارتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو اعلیٰ ترین سول لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ایوارڈ کی پر شکوہ اور نگا نگ تقریب کا انعقاد اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا ۔

ایران میں تعینات گھانا کے سفیر محمد سعید یحی نے گھانا کے صدر کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو دیا ،اس مختصر تقریب میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تعینات افریقی اور دیگر ممالک کے سفرا ہائی کمشنرز سابق سفارت کار وں اعلیٰ سول اور فوجی حکام، پولیس افسران سینئر بیو روکریٹس اور سیاست دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور ان کے صاحبزادے عمر بٹ نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا ۔ا

یوارڈ کی اس تقریب میں سابق وزیر اطلا عات اور نشریات نثار میمن ،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات اور نشریات احمد جواد سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سابق نگران وزیر داخلہ ملک حبیب ڈی آئی جی سیکورٹی اسلام آباد وقار چوہان ،روٹس سکول کے چیف ایگزیکٹو فیصل مشتاق ،سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ،سابق سفیر غالب اقبال ،سابق سفیر علی سرور نقوی ،سابق سفیر اکبر زیب،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد ،پیپلزپارٹی پنجاب کے شعبہ خواتین کی سیکرٹری نرگس فیض ملک ایس ایس پی موٹر وے جمیل ہا شمی ،وزارت اطلا عات کے ڈا ئریکٹر دانیال گیلانی ،چیف ایگزیکٹو کامسیٹس ایس ایم جنید زیدی ،سابق آئی جی وجا ہت لطیف مشیر وفاقی محتسب محمد اقبال ،ڈا ئر یکٹر وفاقی محتسب محترمہ زریاب ،ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست انڈو نیشیا کے سفیر ایوان آمری کینیا ،یمن ،سوڈان ،ترکی ،ناروے ،نا ئجیریا صو مالیہ ،کیوبا ،مصر ،مرا یشیس ،پرتگال اور تیونس کے سفیروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی گھانا کے ہائی کمشنر محمد سعید یحی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھانا کے سفیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو 9مئی 1995ءکو قونصل جنرل پاکستان مقرر کیا گیا ۔ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے ان 24 سالوں میں گھانا اور اس کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں ۔انھوں نے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پاکستان بھر میں رہنے والے گھانا کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور ان کو ہر قسم کی سہو لیات کی فراہمی میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ڈاکٹر شاہد رشید بٹ ایک کا میاب کاروباری شخصیت ہیں اور انھوں نے پاکستان اور گھانا کے درمیان معاشی ،تجارتی اور کاروباری تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔پا کستان اور گھانا کے درمیان تجارتی حجم بہت زیادہ نہیں ہے لیکن ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کی کا وششوں سے اس حجم میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے پاکستان اور گھانا کے درمیان سیاسی ،سفارتی ،اور معاشی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت گھانا ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اس ایوارڈ سے نواز رہی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے اس موقع پر کہا کہ گھانا افریقہ ریجن کا اہم ملک ہے پاکستانی سرما یہ کار گھانا میں سرمایہ کاری کے موا قعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔پاکستان اور گھانا کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط سیاسی ،سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں ۔یہ بات بھی حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان کے بڑے سرمایہ کار گر وپ خاص طور پر تیل اور گیس کے شعبوں میں گھانا میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔حکومت پاکستان افریقی ممالک میں اپنی برآ مدات میں اضا فہ کرنا چاہتی ہے ۔گھانا پاکستان کے لیے گیٹ وے ٹو افریقہ کا کردار ادا کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔ گھانا کی سیکورٹی اور موسمیاتی صورتحال بھی غیر ملکی سیا حوں کے لیے نہایت ہی موزوں ہے ،اس کے ساتھ ساتھ گھانا کے عوام بھی نہایت ہی دوستانہ مزاج کے حامل ہیں اور غیر ملکیوں کی قدر کرتے ہیں ۔ پا کستانیوں کو ان موا قعوں سے فائدہ اٹھانا چا ہیے ۔