حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اپیکا ضلع حیدر آباد کا ایم اے بھرگڑی کی زیر صدارت اجلاس، ضلعی کابینہ توڑ دی گئی، دو ماہ کے اندر الیکشن کرانے اور ممبر سازی کا فیصلہ۔ ایپکا حیدر آباد کا اہم اجلاس اپیکا رہنما ایم اے بھرگڑی کی زیر صدارت ڈویژنل آفس میں ہوا، جس میں ضلع کی کابینہ توڑ دی گئی اور الیکشن دو ماہ کے اندر کرانے اور ممبر شپ فارم کے تحت ممبر سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں ایگریکلچرا ایکسٹینشن یونٹ، سندھ سیڈ کارپوریشن یونٹ ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ ایم اے بھرگڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حیدر آباد ایپکا کاقلعہ ہے، سندھ حکومت سندھ کے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ حکومت ٹائم اسکیل سمیت تمام جائز مطالبات حل کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے۔ اس موقع پر شاہد سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔