فیکٹریوں میں کچرا اور ربڑ ویسٹ جلانے سے بیماریا ں پھیل رہی ہیں

42

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیراجمل حسین بدرایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ منصورہ آبادکے رہائشی علاقہ میں فیکٹریوںمیں کچرااور ربڑ ویسٹ جلانے سے فضائی آلودگی کے باعث شہری مختلف بیماریوںکاشکار ہورہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کا عملہ نذرانے لیکر خاموش تماشائی بن گیاہے ۔رہنمائوں نے کہاکہ بلاخوف وخطرفیکٹریوں میں کچرا،پلاسٹک، نائیلون ، ربڑویسٹ جلاکر لاکھوںکی آبادی پرمشتمل رہائشی علاقے منصورہ آبادکی فضاکوآلودکیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فیصل آباددنیاکے آلودہ ترین شہروںمیں تیسرے نمبر پر آگیاہے متعلقہ ادارے آلودگی کو ختم کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو قصوروارٹھہراکراپنی جانیں چھڑارہے ہیںجبکہ شہری منہ ،پھیپھڑوں،دل کے عارضے جیسی خطرناک ترین بیماریوںمیں مبتلاہورہے ہیں۔رہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگراداروںسے انتظامیہ کی اس ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لینے اورفضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکوسیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔