لودھراں ،امیرشہر کا تنظیمی دورہ ، ارکان سے ملاقاتیں و مشاورت

51

لودھراں(وقائع نگار خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وحید احمد کا امیر شہر طارق فاروق کے ہمراہ تنظیمی دورہ،لودہراں شہر کے ارکان سے ملاقاتیں، تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ و مشاورت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی لودھراں شہر طارق فاروق کے ہمراہ لودھراں شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر طاہر احمد، میاں ارشاد احمد ایڈووکیٹ، شیخ جان محمد ایڈووکیٹ، چودھری محمد اسلم، مولانا اکمل حکیمی کے گھر وں پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کی مقامی سرگرمیوں ،کارکنان کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشنز کے لیے امیدواروں کے تعین و دعوتی کام میں بہتری کیلیے مشاورت کی گئی۔ اس موقع ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے مختلف ارکان سے ملاقاتوں کے دوران کہاکہ جماعت اسلامی کی دعوت اور افرادِ کار میں اضافے کیلیے تمام کارکنان کو بھرپور محنت کرنی ہوگی۔ بلدیاتی الیکشن سمیت ہر میدان میں جماعت اسلامی عوام کو متبادل قیادت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر قائم قام امیر جماعت اسلامی لودھراں شہر طارق فاروق نے کہا کہ کارکنان تنظیم کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب کارکنان متحرک ہوں گے تو جماعت اسلامی متحرک نظر آئے گی۔ کارکنان اپنے گھروں، خاندانوں، کاروباری مراکز اور دوست احباب میں جماعت اسلامی کی دعوت کو پھیلائیں۔