مخیر حضرات متاثرہ زلزلہ زدگان کی امداد کیلیے آگے آئیں ،سید عارف شیرازی

79

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دُکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شُہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دُکھ اور غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان متاثرین کی خدمت اور ان کی ہر طرح سے دیکھ بھال کے لیے موقع پر موجود ہیں ۔ متاثرین کو خیمے ،کمبل ٗ خوراک اور ادویات سمیت ہر قسم کی ضروریات کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں ۔جماعت اسلامی کے عہدیداران نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لیے آگے آئیں ۔