اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت تربیت گاہ برائے ناظمین اضلاع کا انعقاد

75

حیدرآباد (سٹاف رپوٹر(اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت مرکزتبلیغ اسلام حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ضلعی ناظمین کے لیے تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت گاہ سے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی، سیکرٹری جمعیت سندھ عمیرشمس،ناظم حیدرآباد ڈویژن فیضان علی بھٹی،حافظ سلمان خالداور منصور علی ابڑو نے شرکا سے خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر ورکشاپس بھی کروائی گئیں۔تربیت گاہ میں تمام ناظمین اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی ششماہی رپورٹ اور ’’پہچان پاکستان‘‘ مہم حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ تربیت گاہ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسدعلی قریشی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث طلبہ دور دراز شہروں کا رخ کرنے پرمجبور ہیں۔ جامعات میں ٹرانسپورٹ کی کمی، فیسوں میں اضافہ اور سہولیات کے فقدان نے طلبہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کواٹرزمیں جامعات کا قیام عمل میں لایا جائے۔اسدعلی قریشی نے مزید کہا کہ”پہچان پاکستان”مہم کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار جمعیت کے ناظمین اضلاع کا ہوگا۔تمام ناظمین اضلاع مہم کی طے شدہ سرگرمیوں کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔اپنے اپنے ضلعے کے ایک ایک طالب علم تک پہنچیں۔طلبہ مسائل کے حل کے لیے بھرپورکوشش کریں۔ہرطالب علم تک اپنی مہم کا پیغام پہچائیں اور انہیں پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرنے، کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنے کے لیے آمادہ کریں۔ انہوںنے تمام ذمے داران کو ہدایت کی تمام ڈگری کالجز میں طلبہ مسائل کے متعلق اگاہی حاصل کریں اوران کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔اسدعلی قریشی نے مزید کہا کہ ہفتہ یکجہتی کشمیر کے دوران سندھ کے تمام طلبہ بھرپوررانداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔اسدعلی قریشی نے مہم کے دوسرے ہفتے فکرِ مودودی کے حوالے سے ذمے داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تک دین کے بہتر فہم ،نظریہ پاکستان کی اصل روح سے روشناس کروانے کے ساتھ سیدابواعلیٰ مودودیؒ کی فکر سے ہمکنار کروانے کے لیے مؤثراندازمیں سرگرمیوں کا انعقادکریں۔