الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب نے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیا

52

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) اہل خیرحضرات زلزلہ متاثریں کی امداد کے لیے تعاون دست تعاون دراز کریں۔متاثرہ علاقوں میں اس وقت ادویات ،خوراک اور نقدروقم کی فوری ضرورت ہے۔ الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکو اینڈریلیف کا کام شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے الخدمت راولپنڈی کے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کرتے ہوے کیا ۔ الخدمت فائونڈیشن امدادی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں نقصانات کی معلومات بھی جمع کر رہی ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں کا د ائر کار بڑھایا جا سکے۔انہوں نے حکومت پر زرو دیا کہ صرف ڈی ایچ کیو سے حاصل شدہ معلومات تک محدو نہ رہے نقصانات کا درست اندازہ کے لیے الخدمت جلد جمع شدہ معلومات آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کرے گی۔