سرکاری اسپتالوں میں رفتہ رفتہ تمام سہولیات ختم ہورہی ہیں

53

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے امیر راناطٰہٰ خان،جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹر محمدانور، میاں اعجاز حسین اوررانانذیرخان ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کہ سرکاری اسپتالوں میں رفتہ رفتہ تمام سہولیات ختم ہورہی ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ،مریض اسپتالوںمیں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ادویات اوردیگرسہولیات کی کمی کے باعث ان اسپتالوںمیں تڑپ تڑپ کر جان دینے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت مریضوںکوسہولیات دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بن رہاہے۔غریب مریض ،بزرگ، خواتین بیماری کے ہاتھوںمجبورہوکرعلاج معالجہ کیلیے سرکاری اسپتالوںمیں آتے ہیں لیکن دھکے کھاواپس چلے جاتے ہیں،ایمرجنسی وارڈمیں ڈاکٹروںکی لاپرواہی اورکمی کے باعث مریض گھنٹوںتڑپتے رہتے ہیں،ایکسرے اورلیبارٹری میںلمبی قطاریں لگانے کے بعدٹیسٹ نہ کرنے کے بہانے بناکرغریب مریضوںکے لواحقین کو ذلیل وخوارکیاجاتاہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ڈی سی فیصل اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپراسپتالوںکی حالت زارپرتوجہ دیں تاکہ غریب مریض ایڑھیاںرگڑرگڑکر جان دینے سے بچ سکیں۔