مہنگائی کنٹرول کرنے والی حکومتی مشینری مکمل طورپرناکام نظرآتی ہے

54

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیراجمل حسین بدرایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ اشیا خورونوش سمیت دیگر اشیا کی قیمتوںمیں خودساختہ مہنگائی نے متوسط طبقہ اورغریبوںکی کمرتوڑ کررکھی دی غریبوںکی اکثریت فاقوںپرمجبورجبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے والی حکومتی مشینری مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔رہنمائوں نے کہاکہ حکومتی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں نے اشیا خورونوش سمیت ہرچیز میں خودساختہ مہنگائی کرتے ہوئے اپنے نرخ مقررکرلیے ہیں جس سے متوسط اورغریب افراد کے لیے دووقت کی روٹی کھانابھی مشکل ہوگیاہے۔مہنگائی کنٹرول کرنے والی حکومتی مشینری مکمل طورپرناکام نظرآتی ہے جس کانقصان غریب آدمی کو ہورہاہے ۔اس خودساختہ مہنگائی کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے زونل امیرمیاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ، نائب امراء انجم اقبال بٹ،میاںمجمل حسین،غلام محمد عطا ، عثمان انور،محمدآصف اوردیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے حکومتی چیک اینڈبیلنس موثربنائے تاکہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیاجاسکے۔