حیدر آباد،انسداد تجاوزات کا پاگل خانے کے اطراف آپریشن

97
حیدرآباد،انسداد تجاوزات کا عملہ پاگل خانے کے اطراف کارروائی کررہا ہے
حیدرآباد،انسداد تجاوزات کا عملہ پاگل خانے کے اطراف کارروائی کررہا ہے

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انسداد تجاوزات سیل بلدیہ نے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی سرکردگی میں سرکاؤس جی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجسٹ (میٹل اسپتال‘ گدو پاگل خانے) کے اندر اور چار دیواری کے ساتھ بڑاآپریشن کرتے ہوئے کئی بنگلے اور دیگر تجاوزات مسمار کردیں اسپتال اندر تین کوارٹرز سے بھی قابضین کو بے دخل کرکے الاٹیز کے حوالے کردیے گئے قابضین کی مزاحمت اور مہلت حاصل کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی سندھ ہائی کورٹ نے گدو پاگل خانے اندر اور اطراف غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے لیے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کو احکامات دیے تھے، کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑو نے دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر فراز احمد صدیقی کی سرکردگی میں بلدیہ انکروچمنٹ سیل کے عملے ڈائریکٹر توحید احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد شیخ نے بھاری مشینری سے کارروائی کرتے ہوئے پانچ بنگلوں سمیت قبضوں کے لیے بنائی گئی چار دیواریوں اور تجاوزات مسمار کردیں۔ اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ فورس ‘ ٹریفک پولیس‘ لیڈیز پولیس کی بھاری نفری سمیت متعلقہ کئی محکموں کے افسران اور اسپتال کے ایم ایس اعجاز قادر پاٹولی بھی موجود تھے کارروائی کا آغاز عملے نے تین کوارٹرز پر غیر قانونی طور پر قابضیں خاندانوں کو بے دخل کرکے کیا جبکہ اس موقع پر خواتین ودیگر افراد کی جانب سے سخت مزاحمت کی گئی اور مہلت طلب کرنے کی کوشش کی گئی خواتین کی مزاحمت کو لیڈیز پولیس نے ناکام بنادیا قابضین سے کوارٹرز خالی کراکر مینٹل اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے گئے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں ان کے الاٹیز کے حوالے کردیے گئے جبکہ اسپتال کی چالیس فٹ سرک پر قابضین نے قبضہ کرکے ایک درجن سے زائد بنگلے تعمیر کرکے سڑک کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا، مذکورہ بنگلوں کو مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ جمعرات کے روز اروائی میں پانچ بنگلے مسمار کیے گئے، کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے بھی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور افسران کو عدالت عالیہ کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔