حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو نے نیو وحدت کالونی کے مسائل پر نئے ایکسیئن بلڈنگز حیدرآباد علی نواز سے ملاقات کی اور انہیں کالونی میں تباہ حال ڈرینج نظام کے حواے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں خاکروب مقرر نہیں، مین ہول بند پڑے ہیں، کالونی کے ڈسپوزل کنویں کی کرین کے ذریعے صفائی کرانے سمیت دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، جس پر ایکسیئن نے مسائل کے حوالے سے جلد حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی اور ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ کالونی کے مکینوں کے جائز مسائل کالونی میں جاکر معلوم کرکے حل کریں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کالونی کا بجٹ تاحال جاری نہیں ہوا، جس کے باعث کالونی لاوارث بنی ہوئی ہے۔