سلیکٹیڈ کا لفظ ہذف کرنیوالے خود ہذف ہوگئے، حافظ حسین احمد

77

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سلیکٹیڈ کا لفظ ہذف کرانے والے سلیکٹیڈ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری خود ہذف ہوگئے، جے یو آئی کے آزادی مارچ کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہواہے، ڈپٹی اسپیکر مائنس ون ہوگئے۔مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے مائنس ون ہونے سے مائنس آل کا دروازہ کھل چکا ہے اور ستم ظریفی یہ کہ تحریک انصاف کی حکومت میں شامل ان کے حلیف جماعت کی انتخابی عذرداری کے فیصلے نے یہ لنکاڈھایا ہے اور یہ آزادی مارچ کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نکے کے سرپر ابے کا سایہ نہ ہوتا تو 2002 ء کی طرح عمران نیازی اکیلے ہی ایوان کی زینت بنتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے جمعیت علما اسلام کے اس موقف کی تصدیق و تائیدہوگئی ہے کہ 2018 کے انتخابات جھرلواور ایک جماعت کو برسراقتدار لانے کی کوشش تھی، جس کی تائید مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی، بی این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی کردی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے حقیقت پسندانہ بیان داغا ہے کہ تبدیلی کو زمین نے بھی قبول نہیں کیا اور کروٹ بدلی یعنی تبدیلی کے نام پر ظلم سے زمین بھی کانپی ہے حالانکہ محترمہ خود ان چند سالوں میں کئی کروٹیں لے چکی ہیں، ایک کروٹ پر مشرف کے پہلو میں نظر آئیں دوسری میں مسلم لیگ ق تیسرے میں پیپلز پارٹی اور اب ایک اور کروٹ کے تحت وہ عمران نیازی کے پہلو میں پہنچی ہے، جمعیت کے رہنما نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکمران منصفانہ انتخابات کے لیے راستہ چھوڑیں کیوں کہ قاسم سوری کی طرح ان کے کامیاب کرائے گئے ارکان جعلی اور دھاندلی کی پیداوار ہیں اور ان سے تمام مراعات اور فنڈز کی ریکوری کی جائے۔
حافظ حسین احمد