روزانہ کی ورزش اور بہتر خوراک انسان کو بہتر صحت دیتی ہے، پروفیسر بیکا رام

80

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلاول میڈیکل اسپتال کوٹری میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کے وائس چانسلر پروفیسر بیکا رام نے کہا کہ روزانہ کی ورزش اور بہتر خوراک انسان کو بہتر صحت دیتی ہے عوام کو چاہیے کہ مین پوری، گٹکا اور پان جیسی چیزوں سے بچے جن پیسوں سے وہ اپنے لیے بیماریاں خریدتے ہیں، ان پیسوں سے فروٹ لے کر استعمال کریں تاکہ صحت مند رہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ آرائیں، پروفیسر نذیر اے میمن، پروفیسر فیروز میمن، پروفیسر اشرف علی ودیگر نے شرکت کی۔