آرمی چیف قمر باجوہ کی سعودی کمانڈر سے ملاقات،سیکورٹی پر تبادلہ خیال

170

راولپنڈی: چیف آف آرمی جنرل قمر جاویدباجوہ سے سعودی بری افواج کے کمانڈر جنرل فہدبن عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کااعادہ کیا۔ جبکہ سعودی کمانڈر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

سعودی بری فوج کےکمانڈرنےجی ایچ کیوکادورہ کیا، پاک فوج کےچاق وچوبنددستوںنےسعودی کمانڈرکوگارڈآف آنرپیش کیااس موقع پر یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائےگئے۔