ملاکنڈ ڈویژن میںٹیکس کے نفاذ کیخلاف مزاحمت کریں گے

59

پشاور (وقائع نگارخصوصی)صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ سابق فاٹا کے اضلاع میں معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کا بل ممبرصوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان کے اعتراضات واپس لے لیا ۔ بل میں صوبائی حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ سابق فاٹا کے اضلاع میںمعدنیات ، ریت و بجری اور دیگر اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کے وقت حکومت نے 2023ء تک ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع کو ہر قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ ملاکنڈڈویژن دہشت گردی کیخلاف جنگ ، سیلابوں اور زلزلوں کے زد میںرہا ہے اور یہاں کے عوام نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ملاکنڈ ڈویژن کو خصوصی پیکج دینے کے بجائے یہاں پرایکسائز ڈیوٹی اور ٹیکس کا نفاذ کر رہی ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میںٹیکس کے نفاذ کے خلاف مزاحمت کریں گے اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائین گے ۔