فیصل آباد ،اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کا فیسوں  میں اضافے پر بیداری طلبہ رو ڈ کارواں آج ہوگا

47

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ پنجا ب کا فیسوں میں ہوشربااضافے اورکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کے لئے پندرہ روزہ بیداری طلبہ روڈ کارواںآج بروزمنگل سے فیصل آباد سے شروع ہوگا،صبح 10بجے تیزاب مل چوک سے چلنے والے روڈ کارواں کی قیادت پنجاب کے ناظم شاہزیب ڈار، ناظم ڈویژن حسن بلال ہاشمی،ناظم شہرحافظ امان اللہ،ناظم زرعی یونیورسٹی فاروق اعظم،ناظم فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی عثمان رشید اور دیگر ذمے داران کریں گے ،دوروزتک فیصل آبادکے مختلف سرکاری اورنجی تعلیمی اداروںمیں تقریبات ہوں گی بعدازاںروڈ کارواں اپنی دیگر اضلاع میں جائے گا۔