حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ یوتھ الائنس فار پروگریسو پاکستان اور عوامی راج تحریک کی جانب سے بائیو میٹرک کی آڑ میں اساتذہ کی تذلیل کرنے کیخلاف بائیو مانیٹرنگ کے ڈی جی مانٹیرنگ ایویلیشن ہر ضلع میں منتقل کرنے کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر غلام سرور دل، مجتبیٰ سنگراسی، گل لغاری ودیگر نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کی آڑ میں اساتذہ کی تذلیل کی جارہی ہے اور کرپشن کی جارہی ہے۔ بلا جوا ز اساتذہ کو غیر حاضر جتا کر ان کو کراچی کا سفر کرایا جارہا ہے۔ بائیو میٹرک کے عملے نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بائیو میٹرک کے ڈی جی مانیٹرنگ اور ویویلیشن آفس صرف کراچی میں ہونے کی وجہ سے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں، ان کے دفاتر تمام اضلاع میں قائم کیے جائیں۔