این ایل ایف کے اغراض و مقاصد کو عام مزدور تک پہنچایا جائے گا

65

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآبا د زون کے عہدیداروں اور ملحقہ یونینز کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا خصوصی اجلاس زیر صدارت رانا محمود علی خان کے منعقد ہوا اجلاس میں NLF حیدر آباد زون کے صدر شکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر عبدالجبار قریشی، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، اختر غلام علی، غلام مصطفی جویو نے بھی شرکت کی۔ رانا محمود علی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر 2019ء کو NLF کے قیام کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں اور 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی منایا جارہا ہے چونکہ این ایل ایف ایک نظریاتی تحریک ہے اور اس تحریک کو جہد مسلسل 50 سال ہوگئے ہیں۔ اس اہم موقع پر NLF حیدر آباد زون جو کہ NLF کی ابتدا سے ایک سرگرم اور فعال زون رہا ہے۔ رانا محمود علی خان نے کہا کہ ہم پر وقار تقریب اور دیگر پروگرامات بہتر انداز سے منعقد کریں جس سے عام محنت کشوں کو یہ پیغام ملنا چاہیے کہ NLF ایک نظریاتی اور مزدور دوست تنظیم ہے، جس نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 سال مکمل کرلیے ہیں NLF حیدر آباد زون کے صدر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ خوشی کا باعث ہے کہ NLF کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا آغاز ہورہا ہے اور ان تقریبات میں حیدر آباد زون بھرپور حصہ لے گی اور NLF کے اغراض و مقاصد کو عام مزدور تک پہنچایا جائے گا، ہم اپنے وسائل کے مطابق ایسے پروگرام مرتب کریں گے، جس سے محنت کشوں کو NLF کے پیغام کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کا ذریعہ بن سکے شرکا اجلاس میں اتفاق رائے سے گولڈن جوبلی کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔