تبدیلی سرکار کی مکمل تبدیلی سے مثبت تبدیلی آسکتی ہے،حافظ حسین احمد

60

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی مکمل تبدیلی سے ہی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ مائنس ون کا فارمولا نکے کو لانے والوں کی کوشش تو ہوسکتی ہے مکمل جمہوریت کی بحالی نہیں۔ بلاول کا یہ بیان کہ پیپلز پارٹی ایسا دھرنا دے گی کہ فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو لوگ بھول جائیں گے انتہائی بچگانہ اور افسوسناک ہے، اس قسم کے بیانات سے قیدی رہا نہیں ہوسکتے۔ خواجہ آصفکی مائنس ون کی وکالت مسلم لیگ (ن) اندرونی معاملہ ہے لیکن خواجہ آصف کا بیانیہ نواز شریف کے بیانیے کے بجائے شہباز کے بیانیے کی تائید لگتا ہے۔ وہ منگل کواپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سمیت مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔