زرعی شعبے سے ٹیکس لیا جائے تو حکومتی مطالبات تسلیم کرلینگے، سید عمران بخاری

42

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکر ٹری سید عمران بخاری نے کہا ہے کہ ٹیکس کا سارا بوجھ عوام اور کاروباری برادری پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ سیاستدانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ قانون ساز ادارے زراعت سے وابستہ سیاستدانوں سے بھرے پڑے ہیں جو الیکشن میں کروڑوں روپے خرچ کر سکتے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کرتے اور نہ ہی مرکزی یا صوبائی حکومتیں ان سے ٹیکس لینے میں سنجیدہ ہیں۔ وہ لوگ کیسے حب الوطنی کا دعویٰ کر سکتے ہیںجنہیں نازک حالات میں بھی سب کچھ منظور ہے مگر ٹیکس کی ادائیگی منظور نہیں اگر حکومت جی ڈی پی میں 19.2 فیصد حصہ رکھنے والے زرعی شعبہ سے ٹیکس لے تو کاروباری برادری ٹیکس اقدامات کی مخالفت چھوڑ کر حکومت کے مطالبات مان سکتی ہے۔