فیس بک نے کئی ممالک کے سیکڑوں اکاؤنٹس بند کردیے

189

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ”فیس بک” نے منفی رویوں اور قواعد کی خلاف ورزی  پر متعدد ممالک کے سیکڑوں اکاؤنٹس بند کردیے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر خلیجی، افریقی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔فیس بک کے مطابق مجموعی طور پر443 اکاؤنٹس،200 پیجز، 76 گروپس اور 125 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے اکاؤنٹس امارات کی یمن میں سرگرمیوں، ایران کے جوہری معاہدے،  قطر، ترکی اور ایران پر تنقید سے متعلق مواد پھیلانے میں مصروف تھے، یہ مواد دراصل گمراہ کن اور منفی رویوں پر مشتمل تھا  جب کہ اس پراپیگنڈ مواد شیئر کرنے والوں کی حقیقی شناخت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔