راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اڈیالہ جیل میں ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران اہل خانہ نے شاہد خاقان عباسی سے ان کی خیریت دریافت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بالکل صحت مند اور ہشاش بشاش تھے۔