راولپنڈی، ضلعی امیر عارف شیرازی بیرون ملک روانہ ،شیخ مسعود احمد قائم مقام امیر مقرر

55

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی بیرون ملک دورہ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی غیر موجودگی میں نائب امیر ضلع شیخ مسعود احمد کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی مقرر کیا ہے۔ شیخ مسعود احمد نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں ایک خصوصی نشست میں حلف اُٹھا کراپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سید عذیر حامد ٗنائب اُمرا چودھری منیر احمد ٗچودھری سرفراز احمد اور ضیا اللہ چوہان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔