ساتذہ کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں،رضوان احمد

35

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)اساتذہ کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں۔ قومیں نئی نسل میںاپنی اقداراو رروایات کی تشکیل جن ادراوں کے زریعے کیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فانڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اخباری بیان میں کیا۔ نیی نسل کو حروف شناسی سے لے کر قومی اور ملی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے تک اساتذہ کا کردار غیر معمولی ہوتا ہے۔ایک نا آسودہ اور غیر تربیت یافتہ معلعم کبھی بھی پر عزم اور قابل احترام نسل پروان نہیں چڑھا سکتاوطن عزیز میں ایک بہت بڑی تعداد تدریس کے شعبے سے وابستہ ہے۔اس طبقے کی احترام بنیادی ضروریات کی تکمیل اور انہیںقومی تقاضوںسے بہرور کیے بغیر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ایک خواب رہے گی۔