بائی پاس کے اطراف تجاوزات حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، ڈی آئی جی موٹر وے سکھر

69

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سائوتھ مسرور عالم کولاچی نے کہا ہے کہ بائی پاس کے اطراف تجاوزات اور عارضی دکانیں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جن کو فوری طور پر ختم کرکے رپورٹ فراہم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے پولیس بیٹ 27 کے افسران کو تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مسرور عالم کولاچی نے کہا کہ دوران سفر مسافرو ں اور دیگر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔