پچاس فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی کے باوجود نوکری نہیں دی گئی، اساتذہ

60

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ پاس جی ایس ٹی، ای سی ٹی ٹیچرز کے ٹیسٹ میں پچاس فیصد مارکس حاصل کرنے والے مرد وخواتین امیدواروں نے آفر لیٹر کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین میر محمد، حنا، ثانیہ، اسلم چنا ودیگر نے کہا کہ ہم نے 2018ء میں آئی بی اے سکھر کی جانب سے ہونے والے جی ایس ٹی اور ای سی ٹی ٹیچرز کے ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی مگر سندھ حکومت کی جانب سے نوکری نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں کے لیے تعلقہ اور یوسی کوٹا نہ ہونے کو جواز بنایا جارہا ہے جبکہ سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ اور یوسی کے کوٹے کے نام پر ٹیسٹ پاس نوجوانوں کو نظر انداز کرکے سلسلہ بند کیا جائے اور ہمیں آفر لیٹر جاری کیے جائیں۔