بھارتی اکانومسٹ بھی مودی سرکار پر برس پڑے

146

نامور بھارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر امر تاسین نے بھی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام مودی حکومت سے کافی پریشان اور ڈری ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں جہاں مودی حکومت کو شرمندگی کا سامنا ہے، وہیں بھارت میں بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر امرتاسین نے بھارت وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر چیز پر ہندو توا کی سوچ غالب ہے، جمہوریت ایسے نہیں چلائی جاتی۔

دوسری جانب بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما ازاک موویہ بھی آئین کی شق 370 کے خاتمے پر پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سلب کرنے والا بھارتی اقدام ناقابل قبول ہے اور کشمیر کا ماضی دیکھتے ہوئے یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ دھوکا ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔

ازاک موویہ نے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات آئین سے غداری ہے۔