شملہ معاہدہ کی اب کوئی حیثیت نہیں اسے ختم کردینا چاہیئے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

243

مظفر آباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ ایک مخصوص حالات میں ہوا تھا، جسکی اب کوئی حیثیت نہیں ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے لئے کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ، اس کی مثال دنیا نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بزدل یا ڈرپوک قوم نہیں، ہمیشہ سینے پر گولی کھائی مگر غاصب کا قبضہ قبول نہیں کیا، کشمیر کے معاملے میں پاکستان اور ہندوستان میں بنیادی فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدہ ایک مخصوص حالات میں ہوا تھا، جسکی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔