ملک پر35 برس تک چوروں ، ڈاکوئوں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان

57

راولپنڈی(اے پی پی)وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چودھری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفا دیں، ہم وہاں سے بھی جیتیں گے ،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں کوچودھری نثار سے نجات دلائیں گے،چودھری نثار نے جو کام 15برس میں نہ کیے وہ 5 برس میں کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔غلام سرور نے کہاکہ اس حلقے سے3بار جیتنے والے کے دل میں یہاں کے لوگوں کا درد نہیں تھا ،حلقے کے لوگ خراج تحسین اور شکریہ کے حقدار ہیں کہ انہوں نے دونوں حلقوں سے اس شخص کو جوتیاں مار کر بھگایا۔انہوںنے کہاکہ 35برس تک اس ملک پر چورڈاکوئوںنے حکمرانی کی،آج تمام بڑے چور جیل میں ہیں،2بڑے خاندان اوپر سے نیچے تک چور ہیں، اس ملک کے عوام کو لیڈروں نے لوٹا۔